جزیرہ لزبوس کے سمندر میں بحری جہاز ڈوب گیا

مصر سے ترکیہ کے لئے عازمِ سفر اور نمک سے لدا ہوا بحری جہاز جزیرہ لزبوس کے سمندر میں ڈوب گیا

2068929
جزیرہ لزبوس کے سمندر میں بحری جہاز ڈوب گیا

یونان کے جزیرہ لزبوس کے کھُلے سمندر میں 14 افراد پر مشتمل "ریپٹر" نامی بحری جہاز ڈوب گیا ہے۔

یونان کوسٹ گارڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق بحری جہاز مصر سے ترکیہ کے لئے نمک لے جا رہا تھا کہ راستے میں جزیرہ لزبوس کے سمندر میں ڈوب گیا ہے۔

حادثہ جزیرہ لزبوس سے تقریباً ساڑھے چار بحری میل کی مسافت پر پیش آیا ہے۔ جہاز کے عملے میں سے ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے۔ اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

اطلاع کے مطابق عملہ، 2 شامی، 4 بھارتی اور 8 مصری افراد پر مشتمل تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حادثے کا سبب شدید سمندری طوفان اور تند و تیز بادی جھکڑ  ہو سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں