عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

مظاہرین نے، غزہ پر اسرائیل کے قبضے کو مستقل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، "بلیک فرائیڈے" نامی شاپنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کیا

2068762
عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری
abd san fransisco filistin.jpg
san fransisco filistin.jpg

غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی بربریت  انسانیت ہونے والے ہر  ایک کے ردعمل کا موجب  بن رہی  ہے۔

امریکی  شہر سان فرانسسکو میں سینکڑوں افراد نے غزہ کی حمایت میں مارچ کیا۔

سٹی ہال کے سامنے جمع لوگوں نے نعرے لگائے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی۔

امریکی ریاست نیویارک میں ہزاروں افراد نے واشنگٹن اسکوائر پارک میں جمع ہو کر فلسطین کی حمایت کا مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے، غزہ پر اسرائیل کے قبضے کو مستقل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، "بلیک فرائیڈے" نامی شاپنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کیا۔

سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے ٹرین سٹیشن پر مظاہرین جمع ہوئے اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بینرز اٹھا ئے۔

ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے امتیازی سلوک کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

مظاہرے میں اس بات پر احتجاج کیا گیا کہ ہالینڈ کی انتظامیہ نے اب تک جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہزاروں افراد نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف احتجاج کیا۔

ہجوم نے فلسطینی اور یمنی پرچم لہرائے اور غزہ کی حمایت میں نعرے لگائے۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں تقریباً 15 ہزار فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں