فوجی سیارے کا خلا میں بھیجنا دشمنانہ سرگرمیوں کا جواب ہوگا:کم جونگ اُن

شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان نے  فوجی سیارہ بھیجنے سے متعلق کہا ہے کہ یہ  ہمارے  دشمنوں کی سرگرمیوں کے خلاف صلاحیتوں کوابھارنے کےلیے  کی گئی دفاعی مشق ہے

2068439
فوجی سیارے کا خلا میں بھیجنا  دشمنانہ سرگرمیوں کا جواب ہوگا:کم جونگ اُن

شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان نے  فوجی سیارہ بھیجنے سے متعلق کہا ہے کہ یہ  ہمارے  دشمنوں کی سرگرمیوں کے خلاف صلاحیتوں کوابھارنے کےلیے  کی گئی دفاعی مشق ہے ۔

 شمالی کوریائی خبر ایجنسی کے سی این اے کے مطابق، کم جونگ ان نے مالگ یانگ ۔ون نامی فوجی سیارہ خلا میں بھیجنے والے  انجینئرز اور ماہرین سے  ملاقات کی ۔

 کم جونگ اُن نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ فوجی سیارے کا حصول  دشمن قوتوں کے خلاف  ہمارے جارحانہ عزائم کو بڑھانا ہے ،یہ فوجی سیارہ خلا میں عسکری طاقت کے دور کا ترجمان ہوگا جو کہ دشمنوں کی سرگرمیوں کے خلاف ایک دفاعی مشق کا حصہ ہے ۔

 کم جونگ اُن نے کہا کہ یہ سیارہ ہمارا خلائی محافظ ہوگا،ہمیں اپنی ہوابازی اور خلائی بازیافتوں  کی استعداد کے لیے مزید کوششیں  کرنا ہونگی۔

 شمالی کوریا نے  مالگ یانگ -ون نامی سیارہ گزشتہ دنوں خلا میں بھیجا تھا ۔



متعللقہ خبریں