امریکہ  اور کینیڈا کی سرحد پر دہماکہ

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دریائے نیاگرا پر واقع رینبو برج پر دھماکا ہوا اور  اس دہماکے  کی  تحقیقات  کا آغاز کردیا گیا ہے

2067852
امریکہ  اور کینیڈا  کی سرحد پر دہماکہ

امریکہ  اور کینیڈا کو ملانے والے پل پر ایک گاڑی میں دھماکے کے بعد، سرحدی گزرگاہیں بند کر دی گئی ہے ۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دریائے نیاگرا پر واقع رینبو برج پر دھماکا ہوا اور  اس دہماکے  کی  تحقیقات  کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بارڈر کراسنگ کے حکام نے بتایا کہ رینبو برج پر کراسنگ اور کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کو امریکی ریاست نیویارک سے ملانے والی دیگر 3 کراسنگ کو پل سے گزرنے والی گاڑی کے دھماکے کے بعد احتیاط کے طور پر بند کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں شعلوں میں لپٹے ایک سیکیورٹی پوائنٹ کی تصاویر دکھائی دے رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں