غزّہ کے حالات ایک مدت سے تشویش کی حد عبور کر چُکے ہیں: پوتن

غزّہ کے حالات خطرناک ہو چُکے ہیں لہٰذا علاقے سے انخلاء کے لئے اپنے شہریوں کی مدد کرنا ہمارا مقدس فریضہ ہے: صدر ولادی میر پوتن

2067601
غزّہ کے حالات ایک مدت سے تشویش کی حد عبور کر چُکے ہیں: پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ "غزّہ کے حالات ایک مدت سے مخدوش کی حد کو عبور کر چُکے ہیں"۔

دارالحکومت ماسکو میں حکومتی اراکین کے ساتھ آن لائن اجلاس میں پوتن نے غزّہ کی صورتحال اور علاقے سے روسی شہریوں کے انخلاء پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزّہ کے حالات پیچیدگی کی سرحد کو بہت عرصے سے عبور کر چُکے ہیں۔ ہمیں وہاں سے انخلاء کے لئے 900 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انخلاء کی درخواست کرنے والوں میں سے 639 روسی شہری ہیں اور 271 ان کے عزیز و اقارب" ۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کے انخلاء کو اہمیت دیتے ہیں۔ یہ ایک اہم انسانی  فریضہ ہی نہیں ایک  باوقار فریضہ بھی ہے۔ علاقے میں درپیش حالات سے متاثرہ انسانوں کی مدد کرنا ضروری ہے۔ وہاں  جو کچھ ہو رہا ہے ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ اس وجہ سے خاص طور پر اپنے شہریوں کی مدد کرنا ہمارا مقدس فرض ہے"۔

پوتن نے کل ماسکو میں تاجکستان کے صدر امام رحمٰن کے ساتھ ملاقات میں سکیورٹی کے موضوع پر بات چیت کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ' کولیکٹیو سکیورٹی سمجھوتہ تنظیم' کے ممالک کے ساتھ مشترکہ دفاعی سسٹم کی تشکیل نہایت ضروری ہے اور اس معاملے میں ہماری کاروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ہم نے ایس۔300 دفاعی سسٹم کے 2 گروپ تاجکستان پہنچا دیئے ہیں۔ یہ دو گروپ کُل 8 فائرنگ سسٹموں پر مشتمل ہیں"۔



متعللقہ خبریں