برکینا فاسو میں دہشت گرد حملہ۔ کم از کم 70 افراد ہلاک

جاں بحق اور لاپتہ افراد کی کل تعداد کا تعین لواحقین کے بیانات کی روشنی میں کیا جائے گا اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

2064259
برکینا فاسو میں دہشت گرد حملہ۔ کم از کم 70 افراد ہلاک

بتایا گیا ہے کہ برکینا فاسو میں 5 نومبر کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ کم از کم 70 افراد، جن میں زیادہ تر بچے اور بوڑھے تھے، نامعلوم افراد کی جانب سے 5 نومبر کو ملک کے سنٹر نورڈ علاقے کے  ژاونگو گاؤں میں کیے گئے دہشت گردانہ حملے میں جان کی بازی ہار گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق اور لاپتہ افراد کی کل تعداد کا تعین لواحقین کے بیانات کی روشنی میں کیا جائے گا اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

2015 میں برکینا فاسو میں پھوٹنے والے سیکیورٹی بحران کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے صرف ایک لاکھ 20 ہزار  افراد ہی وطن واپس جا سکے۔

ملکی وزیر اعظم نے مئی میں ایک تقریر میں کہا تھا کہ ملک کا 65 فیصد علاقہ ریاست کے کنٹرول میں ہے۔

 



متعللقہ خبریں