اقوام متحدہ: مریضوں اور شہریوں پر فائرنگ بے ضمیری کے علاوہ اور کچھ نہیں

غزّہ سے نکلنے والے مریضوں اور شہریوں پر فائرنگ کی کوئی معقول وجہ نہیں ہو سکتی، یہ بے ضمیری کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے: مارٹن گرفتھس

2063422
اقوام متحدہ: مریضوں اور شہریوں پر فائرنگ بے ضمیری کے علاوہ اور کچھ نہیں

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے نائب سیکرٹری اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گرفتھس نے کہا ہے کہ "غزّہ سے نکلنے والے مریضوں اور شہریوں پر فائرنگ کی کوئی معقول وجہ نہیں ہو سکتی"۔

گرفتھس نے سوشل میڈیا ایکس سے غزّہ میں انسانی صورتحال سے متعلق جاری کردہ بیانات میں کہا ہے کہ "ہسپتالوں کا محفوظ جگہ ہونا ضروری ہے، ہسپتالوں کو جنگی اقدامات کے ذریعے  بجلی، پانی اور خوراک سے محروم کرنا اور ہسپتال سے فرار ہونے والے مریضوں اور شہریوں پر فائرنگ کرنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہو سکتی۔ یہ بے ضمیری کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔ ان کاروائیوں  کی مذّمت کی جانی چاہیے اور ان کو ختم کیا جانا چاہیے"۔

گرفتھس نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے محتاج انسانوں کو یقین ہونا چاہیے کہ جن ہسپتالوں میں وہ زیرِ علاج ہیں وہ میدانِ جنگ نہیں پناہ گاہ ہیں"۔



متعللقہ خبریں