انڈو نیشیا میں زلزلے کے جھتکے

امریکہ  کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے اعلان کیا کہ 6.7 اور 7.1 شدت کے زلزلوں کا مرکز انڈونیشیا کے صوبہ مالوکو سے تقریباً 340 کلومیٹر جنوب میں تھا

2061922
انڈو نیشیا میں زلزلے کے جھتکے

انڈونیشیا کے بحیرہ بندہ کے ساحل پر لگاتار 6.7 اور 7.1 کی شدت کے زلزلے کے جھتکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکہ  کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے اعلان کیا کہ 6.7 اور 7.1 شدت کے زلزلوں کا مرکز انڈونیشیا کے صوبہ مالوکو سے تقریباً 340 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بحیرہ بندہ میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ نہیں دی گئی۔



متعللقہ خبریں