نائیجیریا میں مسلح حملہ، 20 افراد ہلاک 18 زخمی

صوبہ کاتسینا میں مسلح حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے

2061219
نائیجیریا میں مسلح حملہ، 20 افراد ہلاک 18 زخمی

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا  کے صوبہ کاتسینا میں مسلح حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نائیجیریا قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلح افراد نے صوبہ کاتسینا کے علاقے موساوا میں میلاد  کی تقریب میں جمع افراد پر فائر کھول دیا۔

حملے میں 20 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دور میں نائیجیریا ، ملک کے مختلف علاقوں میں موجود مسلح جتھوں کے ساتھ ساتھ دہشت گرد تنظیم بوکو حرام اور ISWAP کے مسلح حملوں کا بھی سامنا کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں