اسلامی تعاون تنظیم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

ہنگامی اجلاس، سعودی عرب کی طلب پر بُلایا گیا ہے اور 12 نومبر بروز اتوار ریاض میں منعقد ہو گا

2060984
اسلامی تعاون تنظیم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

اسلامی تعاون تنظیم، غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے موضوع پر بات چیت کے لئے، 12 نومبر کو ہنگامی اجلاس کرے گی۔

اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملوں پر بات چیت کے لئے اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس کیا جائے گا۔

ہنگامی اجلاس  تنظیم کے ٹرم چیئرمین ملک 'سعودی عرب' کی طلب پر بُلایا گیا ہے اور 12 نومبر بروز اتوار ریاض میں منعقد ہو گا۔

واضح رہے کہ عزالدین القاسم بریگیڈ نے 7 اکتوبر کو "اقصیٰ طوفان" کے نام سے وسیع پیمانے پر حملوں کا آغاز کیا تھا۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج  نے  "فولادی تلوار" کے نام سے اور جنگی طیاروں کے ساتھ غزّہ کی پٹّی پر  بھاری بمباری شروع کر دی تھی۔



متعللقہ خبریں