امریکہ: سی آئی اے کے سربراہ اسرائیل کے دورے پر

سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیئم جے۔برنس کل رات کے وقت اسرائیل پہنچے اور 'موساد' کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کے ساتھ ملاقات کی: اسرائیلی ذرائع ابلاغ

2060941
امریکہ: سی آئی اے کے سربراہ اسرائیل کے دورے پر

امریکہ کی خفیہ ایجنسی 'سی آئی اے' کے ڈائریکٹر ولیئم جے۔برنس  اسرائیل کے دورے پر ہیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق برنس ،غزّہ کے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے موضوع پر، ملاقاتوں کے لئے اسرائیل، مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات جیسے بعض مشرق وسطیٰ ممالک کے دورے پر ہیں۔

سفر کے پہلے مرحلے میں برنس کل رات کے وقت اسرائیل پہنچے اور اسرائیلی کی خفیہ ایجنسی 'موساد' کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کے ساتھ ملاقات کی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کی طرف سے  7 اکتوبر کو شروع کئے گئے وسیع پیمانے کے حملوں کے دوران قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کی تعداد 242 ہے۔



متعللقہ خبریں