مغربی صحارا میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے قیام کی مدت میں توسیع

مراکش کی خبر رساں ایجنسی ایم اے پی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر بحث قرار داد نمبر  2703 کو دو ممالک کے غیر جانبدار رہنے  کے خلاف 13 ممالک  کی منظوری سے  منظور کرلیا گیا ہے

2058207
مغربی صحارا میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے قیام کی مدت میں توسیع

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  نے مغربی صحارا میں اقوام متحدہ کے امن مشن (MINURSO) کے قیام کی  مدت مزید ایک سال تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مراکش کی خبر رساں ایجنسی ایم اے پی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر بحث قرار داد نمبر  2703 کو دو ممالک کے غیر جانبدار رہنے  کے خلاف 13 ممالک  کی منظوری سے  منظور کرلیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق، مغربی صحارا میں MINURSO کے قیام کی مدت کو    31 اکتوبر 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

1975 میں مراکش کے مغربی صحارا کی سابقہ ​​ہسپانوی کالونی پر الحاق کے بعد، الجزائر کی حمایت یافتہ آزادی کے حامی پولیساریو فرنٹ اور رباط انتظامیہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

جبکہ مراکش کا استدلال ہے کہ اس علاقے کو اس کی خودمختاری کے تحت رہنا چاہیے، پولساریو فرنٹ کا دعویٰ ہے کہ مغربی صحارا ایک آزاد ریاست ہے۔

پولساریو فرنٹ 1991 میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں جنگ بندی کے معاہدے تک مراکش کی سکیورٹی فورسز کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہا ہے ۔

جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے مغربی صحارا کی حیثیت پر مذاکرات ناکام ثابت ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں