روس: ہم جانتے ہیں کہ مخاچ قلعہ ہوائی اڈّے کا واقعہ بیرونی مداخلت کا نتیجہ ہے

صدر ولادی میر پوتن داغستان کے مخاچ قلعہ ہوائی اڈّے  پر پیش آنے والے واقعات کے بارے میں ایک جامع اجلاس کریں گے: دمتری پیسکوف

2057862
روس: ہم جانتے ہیں کہ مخاچ قلعہ ہوائی اڈّے کا واقعہ بیرونی مداخلت کا نتیجہ ہے

روس نے کل  مخاچ قلعہ ہوائی اڈّے پر پیش آنے والے واقعے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن داغستان کے مخاچ قلعہ ہوائی اڈّے  پر پیش آنے والے واقعات کے بارے میں ایک جامع اجلاس کریں گے۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ "ہم اچھی طرح جانتے ہیں کل مخاچ قلعہ ہوائی اڈّے پر پیش آنے والا واقعہ  بیرونی مداخلت کا نتیجہ تھا"۔

واضح رہے کہ کل داغستان میں اسرائیل سے آنے والے طیارے  کے خلاف مظاہرے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 20 مظاہرین زخمی ہو گئے تھے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور مسافروں  اور طیارے کو واپس تل ابیب بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ہوائی اڈّے پر موجود سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں 20 مظاہرین زخمی ہو گئے تھے اور 60 کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

رشیہ ایوی ایشن ایجنسی نے مخاچ قلعہ ہوائی اڈّے کو 6 نومبر تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

داغستان کے سربراہ سرگے میلیکوف نے بھی احتجاجی مظاہرے کو داغستان سے غداری قرار دیا اور مظاہرے کو بیرونی سرپرستی کا حامل قرار دیا تھا۔



متعللقہ خبریں