نائیجیریا میں مسافر کشتی ڈوب گئی،15 افراد ہلاک

بتایا گیا ہے کہ  مایو رینیرو  علاقے میں واقع ایک  مچھلی بازار سے ترابہ جانے والی مسافر کشتی دریائے بونیو میں ڈوب گئی جس پر سو سے زائد افراد سوار تھے

2057732
نائیجیریا میں مسافر کشتی ڈوب گئی،15 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبے ترابہ میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے سے پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ  مایو رینیرو  علاقے میں واقع ایک  مچھلی بازار سے ترابہ جانے والی مسافر کشتی دریائے بونیو میں ڈوب گئی جس پر سو سے زائد افراد سوار تھے۔

اس حادثے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں  اضافے کا خدشہ ہے۔

نائیجیریا میں  بارانی موسم کے باعث دریاوں اور جھیلوں میں  اس قسم کے حادثت رونما ہوتے رہتے ہیں۔

 آخری بار نو ستمبر کو نائجیر اور گیارہ ستمبر کو آڈاماوا صوبوں میں مسافر کشتیوں کے ڈوبنے سے چالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں