داغستان: احتجاجی مظاہرے کو بیرونی سرپرستی حاصل تھی

یہ احتجاج شروع کروانے والے بلا شبہ ہمارے دشمن ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ  ان واقعات کی سرپرستی یوکرین  میں موجود افراد نے کی ہے: سرگے میلیکوف

2057840
داغستان: احتجاجی مظاہرے کو بیرونی سرپرستی حاصل تھی

روس سے منسلک جمہوریہ داغستان کے سربراہ سرگے میلیکوف نے کہا ہے کہ مخاچ قلعہ ہوائی اڈّے پر کئے گئے احتجاجی مظاہرے کو بیرونی سرپرستی حاصل تھی۔

میلیکوف نے ، ریڈ وِنگ فضائی کمپنی کی تل ابیب ۔داغستان  پرواز کے مخاچ قلعہ ہوائی اڈّے پر اترنے کے بعد ایک پُر ہجوم گروپ  کےہوائی اڈّے میں داخلے کے بارے میں، پریس کانفرنس کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ احتجاج شروع کروانے والے بلا شبہ ہمارے دشمن ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ  ان واقعات کی سرپرستی یوکرین  میں موجود افراد نے کی ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ واقعہ داغستان کے ساتھ غداری کا مفہوم رکھتا ہے کیونکہ اس طرح خصوصی فوجی آپریشن کے علاقے میں پورے ملک کے دفاع میں مصروف ہمارے فوجیوں کی پشت میں خنجر گھونپا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب ہمارے فوجی دشمنوں کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اس احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والوں نے اپنے فعل سے دشمنوں کو فائدہ پہنچایا ہے"۔

واضح رہے کہ کل داغستان میں اسرائیل سے آنے والے طیارے  کے خلاف مظاہرے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 20 مظاہرین زخمی ہو گئے تھے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور مسافروں  اور طیارے کو واپس تل ابیب بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ہوائی اڈّے پر موجود سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں 20 مظاہرین زخمی ہو گئے تھے اور 60 کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

رشیہ ایوی ایشن ایجنسی نے مخاچ قلعہ ہوائی اڈّے کو 6 نومبر تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں