روسی وزیر خارجہ پیانگ یانگ میں،کم جونگ ان سے ملاقات

روسی امور  خارجہ کے مطابق لاوروف نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے دارالحکومت پیانگ یانگ کا سرکاری دورہ کیا

2053300
روسی وزیر خارجہ  پیانگ یانگ میں،کم جونگ ان سے ملاقات

روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی ۔

روسی امور  خارجہ کے مطابق لاوروف نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لیے دارالحکومت پیانگ یانگ کا سرکاری دورہ کیا۔

لاوروف کا شمالی کوریا کے رہنما کم  استقبال کیا اور یہ ملاقات 1 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

لاوروف نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کو سون ہوئی سے بھی ملاقات کی۔

 ملاقات میں سیاسی رابطوں کے شیڈول سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے موجودہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جہاں روس اور شمالی کوریا کے رہنماوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر جامع عمل درآمد اور عملی شعبوں میں تعامل کو تیز کرنے پر خصوصی توجہ مبذول کروائی گئی وہیں نئی ​​قسم کے کورونا وائرس کے بعد دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں جہاں جزیرہ نما کوریا اور شمال مشرقی ایشیا کی صورتحال پر بات چیت کی گئی و  ہیں خطے کے مسائل کے سیاسی اور سفارتی حل کے لیے باہمی عزم اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر آمادگی کی تصدیق کی گئی۔

دونوں وزراء نے امریکہ کے تسلط پسندانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے  عزم پر زور دیا جس کی وجہ سے ایشیا پیسیفک خطے کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں