غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی دنیا بھر میں شدید مذمت

اقوام متحدہ، یورپی یونین، ڈبلیو ایچ او اور متعدد ممالک نے اسرائیل کی اس لا پرواہی اور ہٹ دھرمی کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے

2052539
غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی دنیا بھر میں شدید مذمت

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے الااہلی بیپٹسٹ اسپتال پر کیے گئے حملے، جس میں سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، کئی ممالک اور عالمی اداروں کی جانب سے مذمت کی گئی۔

اقوام متحدہ نے الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہریوں اور صحت کی سہولیات پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریئس نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہم شہریوں اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے فوری تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

گریبیسس نےکہا غزہ کے شمال میں اسرائیل کی ہسپتالوں کے انخلاء کی درخواست  واپس لے لی جائے۔

یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں پر بمباری کے بارے میں کہا کہ "وہاں بہت زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔ یہ وہاں  کے مکینوں کے لیےعلاقے کی  ڈرامائی صورتحال کومظاہرہ ہے۔"

مشیل نے کہا کہ سویلین انفراسٹرکچر پر حملہ بین الاقوامی قانون کے  برخلاف ہے۔

یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ بے گناہ شہریوں نے سب سے زیادہ قیمت ادا کی اور کہا کہ غزہ میں ہسپتال پر حملے کے مرتکب افراد کا احتساب ہونا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے ہسپتال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے،  افریقی یونین نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز جرم قرار دیا ہے۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار نے بھی غزہ میں ہسپتال پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ حملے ناقابل قبول ہیں۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے بھی ہسپتال پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک ’گھناؤنا جنگی جرم‘ قرار دیا۔انہوں نےکہا کہ اسرائیل کو اپنی وحشیانہ جارحیت کو فوری طور پر روکنا چاہیے۔

اردن ملک میں آج سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایران نے بھی اسرائیلی حملے کے بعد ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر حملے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے، جس پر کوئی بھی خاموش نہیں رہ سکتا۔

ایرانی حکومت نے عالمی برادری بالخصوص اسلامی ممالک سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے اور اپنے سفیروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

لبنان میں بھی ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ  ہم ہسپتال حملے کی "سخت ترین ممکنہ انداز میں" مذمت کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، مصر، عراقی کرد علاقائی انتظامیہ، پاکستان، لیبیا، الجزائر، جبوتی، برطانیہ، فرانس، اسپین، ناروے، جرمنی، کیوبا، وینزویلا، چلی، کولمبیا، صومالیہ اورمتعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے غزہ کے ہسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہری آبادی کے تحفظ اور جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔



متعللقہ خبریں