غزہ کی رفح سرحدی چوکی کا کھولنا مظلوم فلسطینی عوام کے لیے لازمی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے پاس غزہ کے جنوب میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سامان موجود ہے

2052096
غزہ کی رفح سرحدی چوکی کا کھولنا مظلوم فلسطینی عوام کے لیے لازمی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ترجمان  اسٹیفن دوجارچ  نے کہا  ہےکہ مصر اور غزہ کے درمیان رفح  سرحدی چوکی  کھولنے کے حوالے سے "ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ہمیں سرحدی چوکی کو  کھولنے کی بہت ضرورت ہے"۔

یومیہ پریس کانفرنس میں،دوچارج  بتایا کہ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس آج مصر اور اسرائیل جائیں گے اور ان کا  دورہ چند روز تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

انہوں نے بتایا  کہ اقوام متحدہ کے پاس غزہ کے جنوب میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سامان موجود ہے اور کہا کہ " جان بچانے والی امداد کو  بلا کسی تاخیر کے رفح بارڈر گیٹ سے گزرنے کی اجازت دیا  جانا انتہائی اہم ہے۔"

دوجارچ نے کہا کہ رفح بارڈر گیٹ کو کھولنے کے لیے مختلف پلیٹ فارمز پر مذاکرات ہو رہے ہیں اور ہر کوئی صورتحال کی سنگینی سے آگاہ ہے۔"ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ سرحدی چوکی  کھولنا مقصود  ہے۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا سامان مصر کے آریش ہوائی اڈے پر پہنچا ہے، دجارچ نے کہا کہ یہ رفح بارڈر گیٹ کے قریب ترین ہوائی اڈہ ہے۔



متعللقہ خبریں