امریکہ: فلسطینی ماں اور بچے پر چاقو سے حملہ، بچہ ہلاک ماں شدید زخمی

ریاست شکاگو میں ایک شخص نے 6 سالہ فلسطینی بچے کو چاقو کے 26 وار کر کے ہلاک اور بچے کی ماں کو زخمی کر دیا

2051283
امریکہ: فلسطینی ماں اور بچے پر چاقو سے حملہ، بچہ ہلاک ماں شدید زخمی

امریکہ کی ریاست شکاگو میں ایک شخص نے 6 سالہ فلسطینی بچے کو ہلاک اور بچے کی ماں کو زخمی کر دیا ہے۔

وِل کاونٹی  کے پولیس ڈائریکٹر آفس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق 71 سالہ جوزف ایم۔زوبا نے  حملہ، بچے اور اس کی ماں کے مسلمان  ہونے اور اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں  کی وجہ سے کیا ہے۔

پولیس ،زخمی عورت کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو زوبا گھر کے سامنے بیٹھا ہوا تھا۔

پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے تو انہیں چاقو سے زخمی 32 سالہ عورت اور 6 سالہ بچے سے سامنا ہوا۔

بچہ، چاقو کے 26 وار وں کی وجہ سے  شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں  دم توڑ گیا ہے اور ماں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق زوبا نے اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں کی وجہ سے مسلمان بچے کو ہلاک کیا ہے۔

زوبا پر اوّل درجے کے قتل، اوّل درجے کے اقدام قتل، 2 نفرت کے جرائم اور مہلک اسلحے کے ساتھ شدید زدو کوب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ مسلمان بچے کا قتل ایک خوفناک اقدامِ نفرت ہے۔



متعللقہ خبریں