نائیجیریا میں چلتی گاڑیوں پر فائرنگ،دس افراد ہلاک

بعض نا معلوم افراد نے زمفارا میں واقع ماگامی گاساو شاہ راہ پر چلتی گاڑیوں پر فائرنگ کر دیجس میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ گاڑیوں کو نذر آتش بھی کر دیا گیا

2048284
نائیجیریا میں چلتی گاڑیوں پر فائرنگ،دس افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبے زمفارا میں چلتی گاڑہوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق، بعض نا معلوم افراد نے زمفارا میں واقع ماگامی گاساو شاہ راہ پر چلتی گاڑیوں پر فائرنگ کر دی ۔

 اس حملے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ گاڑیوں کو نذر آتش بھی کر دیا گیا ۔

 زمفارا کا صوبہ پانچ سال سے مسلح جتھوں کے حملوں کی زد میں ہے جہاں سزائےموت کے باوجود اغوا برائے تاوان کے واقعات بھی زوروں پر ہیں۔



متعللقہ خبریں