امریکہ، 11 سالہ بچے کی فائرنگ سے 2 13 سالہ بچے زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی فٹبال ٹریننگ کے بعد بچوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی

2047161
امریکہ، 11 سالہ بچے کی فائرنگ سے 2 13 سالہ بچے زخمی

متحدہ امریکہ میں 11 سالہ لڑکے نے اپنی ماں کی بندوق سے 13 سالہ دو بچوں کو گولی  مار دی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی فٹبال ٹریننگ کے بعد بچوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی۔

اپوپکا کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے میں، ایک 11 سالہ لڑکے نے اپنی ماں کی گاڑی سے لی گئی بندوق سے 13 سالہ دو بچوں پر فائر کر دیا۔

اس واقعے میں زخمی ہونے والے بچے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

11 سالہ ملزم کو اقدام قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

جب کہ اس بات کی تصدیق کی گئی کہ واقعے میں استعمال ہونے والی بندوق قانونی طور پر ملزم کی والدہ کے پاس رجسٹرڈ تھی، یہ کہا گیا کہ ماں پر بندوق کو بچے کے لیے قابل رسائی جگہ پر رکھنے کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔

فلوریڈا میں عدالت نے 11 سالہ ملزم کو مزید 3 ہفتوں کے لیے تحویل میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مشتبہ شخص کے وکیل رابرٹ مینڈیل نے کہا کہ فائرنگ کی  وجہ غنڈہ گردی تھی۔

اپوپکا پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مشتبہ ملزم کا پیچھا کیا گیا اور زخمی ہونے والے  بچوں  نے ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے اسے زود و کوب بھی کیا۔

 



متعللقہ خبریں