آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان حاجی زادے کا فرانسیسی وزیر خارجہ کولونا کے بیان پر ردِ عمل

حاجی زادے  نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیتھرین کولونا کے بیان ، فرانس ہمیشہ آرمینیا کے ساتھ ہے نےاپنے آپ کو   ایماندار اور غیر جانبدار ثالث ہونے کا دعویٰ  کرنے والے فرانس کو    بے نقاب  کردیا ہے

2046084
آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان حاجی زادے  کا فرانسیسی وزیر خارجہ کولونا کے بیان پر ردِ عمل

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ترجمان آئے حان  حاجی زادے  نے فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے آرمینیا کے ساتھ رابطوں کے دوران آذربائیجان کے خلاف بیانات پر ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

حاجی زادے  نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیتھرین کولونا کے بیان ، فرانس ہمیشہ آرمینیا کے ساتھ ہے نےاپنے آپ کو   ایماندار اور غیر جانبدار ثالث ہونے کا دعویٰ  کرنے والے فرانس کو    بے نقاب  کردیا ہے۔

آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں اپنے رابطوں کے دوران کولونا نےقارا باغ  میں ہونے والی پیش رفت کا ذمہ دار آذربائیجان کو ٹھہرایا ہے ۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ کولونا نے یریوان میں آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان کے ساتھ منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ان کا ملک آرمینیا کو اپنے دفاع کے لیے فوجی سازوسامان بھیجنے کے لیے مستقبل کے معاہدوں پر دستخط کرنے پر رضامند ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فرانس آرمینیا کی حمایت جاری رکھے گا، کولونا نے زور دے کر کہا کہ ان کا ملک آرمینیا کی علاقائی سالمیت کے حوالے سے چوکنا رہے گا۔



متعللقہ خبریں