قارا باغ  میں مسجد کو اصطبل کے طور پر استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے

آذربائیجان کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ   مالی بے لی گاؤں کی مسجد، جسے انسداد دہشت گردی آپریشن کے بعد آذربائیجان کے کنٹرول میں لے لیا گیا تھا، کو اصطبل کے طور پر استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے

2045489
قارا باغ   میں مسجد کو اصطبل کے طور پر استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے

قارا باغ  میں  آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی ایک مسجد کو آرمینیائی باشندوں نے اصطبل کے طور پر استعمال کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

آذربائیجان کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ   مالی بے لی گاؤں کی مسجد، جسے انسداد دہشت گردی آپریشن کے بعد آذربائیجان کے کنٹرول میں لے لیا گیا تھا، کو اصطبل کے طور پر استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مسجد کو آرمینیائیوں نے 1992 میں نذر آتش کردیا تھا اور باقی ماندہ حصے کو قبضے کے دوران گودام کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

دوسری قارا باغ  جنگ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ خطے کی بہت سی مساجد کو اصطبل کے طور پر استعمال کیا جاتا  رہا ہے۔



متعللقہ خبریں