نائیجر، دہشت گردوں کے حملے میں 29 فوجی ہلاک

26 جولائی کو فوج کی جانب سے حکومت سنبھالنے کے بعد سے یہ حملہ سب سے خونریز حملے کے طور پر ریکارڈ کیا گیا

2045700
نائیجر، دہشت گردوں کے حملے میں 29 فوجی ہلاک

نائیجر کے مالی کی سرحد پر دہشت گردوں کے حملے میں 29 فوجی  ہلاک ہو گئے۔

نائیجر کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مغربی ضلع تباطول میں دہشت گردی کی کارروائی سے واپس لوٹنے والے  فوجی دستوں پر حملہ کیا گیا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق حملے میں 29 فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 2 فوجی شدید زخمی ہوئے، اور بہت سے دہشت گرد مارے گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

26 جولائی کو فوج کی جانب سے حکومت سنبھالنے کے بعد سے یہ حملہ سب سے خونریز حملے کے طور پر ریکارڈ کیا گیا۔

ماہ اگست میں"3 ملکی سرحد"  کے طور پر یاد کیے جانے والےنائیجر، مالی اور برکینا فاسو کی مشترکہ سرحد کے نائیجر کی جانب واقع تلبیری علاقے میں ایک دہشت گردانہ حملے میں 17 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

القاعدہ اور داعش سے وابستہ دہشت گرد گروپ اکثر اس سرحدی لائن پر جو کہ جرمنی کے رقبے سے بھی طویل ہے ، پر اکثر حملے کرتے رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں