امریکہ: عبوری بجٹ منظور ہو گیا، حکومتی شٹ ڈاون کا خطرہ ٹل گیا

امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاون کے سدّباب کے لئے عبوری بجٹ بل کی منظوری دے دی گئی

2044543
امریکہ: عبوری بجٹ منظور ہو گیا، حکومتی شٹ ڈاون کا خطرہ ٹل گیا

امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاون کے سدّباب کے لئے عبوری بجٹ بل کی منظوری دے دی گئی ہے۔

صدر جو بائڈن نے2023 مالی سال کے اختتام سے ایک گھنٹہ قبل عبوری بجٹ بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔

یہ عبوری بل وفاقی حکومت کے 45 روزہ  مصارف کو پورا کرے گا اور اس منظوری سے حکومتی شٹ ڈاون کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے۔

عبوری بِل کو ریپبلکنز کے زیرِ کنٹرول اسمبلی سے 91 منفی کے مقابلے میں 335 مثبت ووٹوں کے ساتھ اور ڈیموکریٹس کے زیرِ کنٹرول سینٹ سے 9 منفی  کے مقابلے میں 88 مثبت ووٹوں کے ساتھ قبول کیا گیا ہے۔

مذکورہ بِل 17 نومبر تک وفاقی اداروں کے مصارف پورے کرے گا اور کانگریس میں 2024 مالی سال کے بجٹ پر سمجھوتے کے لئے مہلت فراہم کرے گا۔

بعض ریپبلکنز کے اعتراضات کے باعث عبوری بجٹ میں یوکرین  کے لئے نئی امداد کو شامل نہیں کیا گیا۔

صدر بائڈن  نے کہا ہے کہ امریکہ، یوکرین  کے لئے امداد  بند ہونے کی، کسی صورت اجازت نہیں دے گا۔



متعللقہ خبریں