گھانا: مسافر بس اور منی بس میں تصادم، 20 افراد ہلاک

صوبہ اوٹی میں ایک بس اور مِنی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی

2044594
گھانا: مسافر بس اور منی بس میں تصادم، 20 افراد ہلاک

گھانا کے صوبہ اوٹی میں ایک بس اور مِنی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

گھانا قومی فائر بریگیڈ سروس کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ اوٹی کی پیکی۔آڈزیکوئی شاہراہ پر انتہائی تیز رفتاری سے جاتی مسافر بس منی بس سے ٹکرا گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں 20 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔



متعللقہ خبریں