پاکستان میں دہشت گرد حملے کے خلاف بیرون ملک سے رد عمل

اسلامی تعاون تنظیم، متحدہ عرب امارات اور قطر نے مذموم حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا ہے

2044446
پاکستان میں دہشت گرد حملے کے خلاف بیرون ملک سے رد عمل

 

اسلامی تعاون تنظیم، متحدہ عرب امارات  اور قطر نے پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے جس میں 57 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ"متحدہ عرب امارات پاکستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں کیے گئے دو دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، جن میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔"

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ متحدہ عرب امارات ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے، اور پاکستانی حکومت، اس کے عوام اور حملوں میں جانیں گنوانے والوں کے لواحقین کے لیے تعزیت کا پیغام پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ زخمی جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔

بیان میں قطر کے "تشدد اور دہشت گردی کو مسترد کرنے کے  صم ارادے" پر زور دیتے ہوئے  کہا گیا کہ یہ ملک عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے اور پرامن لوگوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کا نشانہ  کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

او آئی سی کی جانب سے بھی  اس معاملے کے حوالے سے مذمتی پیغام جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان، اس کے عوام اور ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی دعا کی ۔

بیان میں دہشت گردی کی تمام اشکال اور مظاہر کے خلاف او آئی سی کے مؤقف کا اعادہ کیا گیا، اور اس بات کا ذکر کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی ہم  مکمل حمایت کرتے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک مسجد کے قریب جہاں شہری عیدا میلادالنبی کے لیے جمع تھے میں دہشت گردانہ بم حملہ کیا گیا ، بعد میں  صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران  ایک مسجد پر خودکش حملہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں