ازبکستان: ڈپو میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک 163 زخمی

دارالحکومت تاشقند میں ایک کمپنی کے ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 163 زخمی

2043506
ازبکستان: ڈپو میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک 163 زخمی

ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ایک کمپنی کے ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 163 زخمی ہو گئے ہیں۔

ازبکستان وزارت ہنگامی حالات کے جاری کردہ بیان کے مطابق تاشقند کے علاقے سرگیلی میں ایک کمپنی کے ڈپو  میں تاحال نامعلوم وجوہات کی بنا پر دھماکہ ہوا ہے۔

وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 163 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 24 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور دیگر کو جائے وقوعہ پر طبّی امداد فراہم کی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم عبداللہ آریپوف نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا ہے۔ علاوہ ازیں صدر شوکت میرزیوف کے حکم پر دھماکے سے متاثرہ افراد کی مدد کے  لئے نائب وزیر اعظم' آچل بائے راماتوف' کی زیر قیادت  حکومتی کمیشن بھی قائم کیا گیاہے۔



متعللقہ خبریں