آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا ٹیلی فونک رابطہ

وزراء نے آذربائیجان اور روس کے درمیان تعاون کے موجودہ ایجنڈے، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان معمول پر آنے کے عمل اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

2043461
آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا ٹیلی فونک رابطہ

آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےقارا باغ  کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، بائراموف اور لاوروف نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

وزراء نے آذربائیجان اور روس کے درمیان تعاون کے موجودہ ایجنڈے، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان معمول پر آنے کے عمل اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

بائراموف نےقارا باغ کے علاقے میں رہنے والے آرمینیائی باشندوں کے ملک میں دوبارہ انضمام کے سلسلے میں آذربائیجان کی حکومت کے مذاکرات کے عزم کی تصدیق کی، اور کہا کہ آرمینیائی باشندوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جامع اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  آذربائیجان کی سرزمین میں نام نہاد آرمینیائی حکومت کو ختم کرنے، آرمینیائی مسلح افواج کو غیر مسلح کرنے اور انہیں آذربائیجان کی سرزمین سے ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں، بائراموف نے کہا کہ وہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن عمل کی پیشرفت کے حق میں ہیں۔



متعللقہ خبریں