میکسیکو۔ بھاری تعداد میں نعشیں اور نعشوں کے ٹکڑے برآمد

کم از کم سات لاشوں سمیت  جسم کے اعضاء سے بھرے پانچ بوریاں بھی  برآمد ہوئی ہیں

2042992
میکسیکو۔ بھاری تعداد میں نعشیں اور نعشوں کے ٹکڑے برآمد

میکسیکو کے صنعتی مرکز مونٹیری اور اس کے آس پاس کے مختلف مقامات سے لاشیں ملی ہیں، جن میں ملک کے چند امیر ترین محلوں کے بعض مکین بھی شامل ہیں۔

نیو لیون کے ریاستی حکام نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم سات لاشوں سمیت  جسم کے اعضاء سے بھرے پانچ بوریاں بھی  برآمد ہوئی ہیں۔

حکام مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں صحیح اعداد و شمار نہیں بتا سکے کیونکہ کچھ لاشیں ٹکڑوں میں ملی تھیں۔

ریاست کے سینیئر سیکیورٹی اہلکار جیرارڈو پالاسیوس نے کہا کہ ان کا خیال ہے  کہ یہ لاشیں ریاست تمولیپاس میں منشیات فروشوں کی ہو سکتی ہیں۔



متعللقہ خبریں