آسٹریلیا: روس اور بیلاروس پر کسٹم ڈیوٹی مزید 2 سال تک جاری رہے گی

روس اور بیلاروس سے درآمد کئے جانے والے مال پر کسٹم ڈیوٹی کی مدت میں مزید 2 سال کا اضافہ کر دیا ہے: وزیر خارجہ پینی وانگ

2042009
آسٹریلیا: روس اور بیلاروس پر کسٹم ڈیوٹی مزید 2 سال تک جاری رہے گی

آسٹریلیا نے کہا ہے کہ روس اور بیلاروس سے درآمد کئے جانے والے مال پر کسٹم ڈیوٹی کی مدت میں مزید 2 سال کا اضافہ کر دیا ہے۔

آسٹریلیا  کے وزیر خارجہ پینی وانگ اور وزیر تجارت و سیاحت ڈان فیرل  نے وزارت خارجہ کے انٹر نیٹ سائٹ سے  مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں وزیر خارجہ وانگ نے کہا ہے کہ "آسٹریلیا ، یوکرین کے خلاف روس کی غیر اخلاقی اور غیر قانونی جنگ کے لئے فنڈ  کی فراہمی کو کم کرنے کی خاطر اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "آسٹریلیا اپیل کرتا ہے کہ یوکرین کی زمین سے روس مسلح افواج کا فوری انخلاء کیا جائے اور بیلاروس، روس کی بے معنی جنگ کے ساتھ تعاون بند کرے"۔

بیان میں ممالک کے درمیان باہمی تجارت پر کسٹم ڈیوٹی کے اہم اثرات کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ سونے اور انرجی  کے سیکٹروں پر پابندیوں کی وجہ سے روس سے کی جانے والی درآمدات 2022 کی دوسرے نصف میں 2021 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 95 فیصد کم ہو گئی ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کی طرف سے، روس اور بیلاروس سے کی جانے والی درآمدات پر لگائی گئی کسٹم ڈیوٹی کو اکتوبر 2025 تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپریل 2022 کو روس سے درآمداتی مال پر 35 فیصد کسٹم ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں