امریکہ میں مقیم تقریباً 14,600 مزید افغانوں کو عارضی تحفظ کا درجہ

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے گزشتہ روز افغان تارکین وطن کے حوالے سے ایک بیان  جاری کیا ہے

2041057
امریکہ میں  مقیم تقریباً 14,600 مزید افغانوں کو عارضی تحفظ کا درجہ

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں مقیم تقریباً 14,600 مزید افغانوں کو عارضی تحفظ کا درجہ دیا جائے گا۔

امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے گزشتہ روز افغان تارکین وطن کے حوالے سے ایک بیان  جاری کیا ہے۔

بیان کے مطابق 15 مارچ 2022 سے 20 ستمبر 2023 کے درمیان ملک میں داخل ہونے والے افغان تارکین وطن کو عارضی تحفظ کا درجہ دیا جائے گا۔

اس تناظر میں تقریباً 14 ہزار 600 مزید افغان اس سٹیٹس سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس کے علاوہ امریکہ میں اس وقت عارضی تحفظ کے تحت 3100 افغان شہریوں کی حیثیت میں 18 ماہ کی توسیع کی جائے گی۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری الیجینڈرو میئرکاس نے کہا ہے کہ وزارت اس عارضی انسانی امداد کے ذریعے افغان شہریوں کی مدد جاری رکھے گی۔

وزارت نے کل ملک میں مزید 472 ہزار وینزویلا کو عارضی تحفظ کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں