میں شمالی کوریا کا دورہ کروں گا: پوٹن
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی تاریخ کو آگے لے کر چلنے کا اعادہ کیا
2037397
روسی صدر ولادیمیر پو ٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے دی گئی دورے کی دعوت قبول کر لی۔
خبر کے مطابق، گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد کم جونگ ان نے روسی صدر کو شمالی کوریا کے دورے کی دعوت دی تھی۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی تاریخ کو آگے لے کر چلنے کا اعادہ کیا۔
شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کی ملاقات روسی خلائی مرکز میں ہوئی اور روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو مرکز کا دورہ کرایا۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روسی صدر سے ملاقات میں دفاع اور ٹیکنالوجی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔