برازیل: طوفان، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب، اموات کی تعداد 48 ہو گئی

برازیل میں ٹراپیکل طوفان کی وجہ سے اموات کی تعداد 48 اور لاپتہ افراد کی تعداد 46 تک پہنچ گئی

2037315
برازیل: طوفان، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب، اموات کی تعداد 48 ہو گئی

برازیل میں 6 ستمبر  کے ٹراپیکل سمندری طوفان کی وجہ سے اموات کی تعداد 48  اور لاپتہ افراد کی تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے۔

برازیل سِول ڈیفنس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹراپیکل طوفان کی پیدا کردہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب جیسی آفات کے نتیجے میں اموات کی تعداد 48 ہو گئی   ہے اور 46 افراد لاپتہ ہیں۔

طوفان کی وجہ سے پُل ٹوٹ گئے اور سڑکوں اور انفراسٹرکچر  کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ آفات میں 924 افراد زخمی ہوئے  اور متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار ہے۔

برازیل ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ریو گرینڈ ڈو سل کے 93 قصبوں میں تباہی کا پیمانہ کافی حد تک بلند ہے۔



متعللقہ خبریں