شمالی کوریائی لیڈر ممکنہ طور پر روس روانہ ہو گئے ہیں

جنوبی کوریائی خبر ایجنسی یان ہوپ  نے خبر دی ہے کہ  کم جونگ ان  بذریعہ ٹرین روس روانہ ہو چکے ہیں

2035854
شمالی کوریائی لیڈر ممکنہ طور پر روس روانہ ہو گئے ہیں

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن ممکنہ طور پر روس روانہ ہوگئے ہیں

 شمالی کوریائی خبر ایجنسی KCNA  کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر ممکنہ طور پر جلد ہی روس روانہ ہونگے۔

جنوبی کوریائی خبر ایجنسی یان ہوپ  نے خبر دی ہے کہ  کم جونگ ان  بذریعہ ٹرین روس روانہ ہو چکے ہیں۔

خبر کے مطابق،  شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان اور روسی صدر پوٹن کی ملاقات  جلد ہی  ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے خبردار کیا تھا کہ یوکرین جنگ کے لیے روس کو ہتھیار دیے تو شمالی کوریا کو قیمت چکانی پڑے گی۔

امریکی اخبار نے کم جونگ اُن کی روسی صدر پیوٹن سے رواں ماہ ملاقات کی خبر دی تھی۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کِم جونگ اُن رواں مہینے بکتربند ٹرین میں روس کا دورہ کریں گے، دونوں رہنما روس کو جدید ہتھاریوں کی ترسیل سے متعلق بات چیت کریں گے۔



متعللقہ خبریں