جی 20 اعلامیہ کافی کمزور اور ناکافی رہا ہے: جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ  جی 20  اجلاس کے بعد  نئی دہلی سربراہی اعلامیہ یوکرین کے معاملے میں کمزور  رہا ہے

2035589
جی 20 اعلامیہ کافی کمزور اور ناکافی رہا ہے: جسٹن ٹروڈو

 کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ  جی 20  اجلاس کے بعد  نئی دہلی سربراہی اعلامیہ یوکرین کے معاملے میں کمزور  رہا ہے۔

 ٹروڈو نے  اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ بعض ممالک  کینیڈا کے مقابلے میں مختلف نظریات رکھتے ہیں جس کی  وجہ سے مجھے یہ محسوس ہوا کہ  یہ اعلامیہ کافی کمزور رہا ہے ،میرے خیال میں یوکرین کے معاملے میں  سربراہان کو اپنی آواز زیادہ بلند کرنے کی ضرورت تھی ۔

 ٹروڈو نے  کہا کہ اجلاس کے دوران ممالک کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اس تنظیم کے اقدار مخالف ممالک پر اپنا رسوخ استعمال کرتے۔

 اس دوران جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے خالصتان تحریک اور غیر ملکی مداخلت جیسے  معاملات پر    بات چیت  ہوئی ہے۔

نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے اختتام پر کینیڈین وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کی اور خالصتان تحریک اور غیر ملکی مداخلت کے بارے میں بیان دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا ہمیشہ آزادی اظہار رائے اور پُرامن احتجاج کی آزادی کا دفاع کرے گا۔

ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا کےلیے آزادی اظہار رائے، ضمیر کی آزادی اور پُرامن احتجاج کا حق بہت اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا ہمیشہ تشدد اور نفرت کے خاتمے کے مؤقف کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، کچھ لوگوں کے اقدامات پوری  برادری  یا کینیڈا کی نمائندگی نہیں کرتے۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے احترام کی اہمیت کو اُجاگر کیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں