جنوبی کوریائی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر غور

جنوبی کوریا  کے وزیر خارجہ پارک جن نے روسی ہم منصب سرگی لاوروف سے جزیرہ نما کوریا  کے تنازعات  سمیت روس اور شمالی کوریا  کے درمیان مذاکراتی عمل پر بات چیت کی ہے

2035737
جنوبی کوریائی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات،اہم امور پر غور

جنوبی کوریا  کے وزیر خارجہ پارک جن نے روسی ہم منصب سرگی لاوروف سے جزیرہ نما کوریا  کے تنازعات  سمیت روس اور شمالی کوریا  کے درمیان مذاکراتی عمل پر بات چیت کی ہے۔

 جنوبی کوریائی امور خارجہ  کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک پریس بیان میں پارک جن  نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس  کے دوران روسی ہم منصب سے ملاقات کی ۔

 پارک جن  نے  اس ملاقات میں روس۔شمالی کوریا مذاکرات اور عسکری تعاون کے دعووں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ  تمام معاملات کو سلامتی کونسل کے فیصلوں کے تحت طے کرنے کی ضرورت ہے ،یہ تعلقات خطے میں امن و استحکام کے تناظر میں ہونے چاہیئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے خواہش ظاہر کی کہ  سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ہونےکے طو رپر روس اورشمالی کوریا سمیت سلامتی کونسل کے ساتھ ہم تعاون کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ  دونوں ملکوں کے درمیان روابط کے فروغ ، روس میں مقیم  جنوبی کوریائی شہریوں اور ہماری کمپنیوں  کے مسائل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں