شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی طرف سے آذربائیجان کا شکریہ

ہم، واحد ملّت تین حکومتوں کے نقطہ نظر کے ساتھ آذربائیجان کے ساتھ اپنے قلبی اتحاد اور باہمی تعلق میں بتدریج اضافے کے خواہش مند ہیں: صدر ارسین تاتار

2034919
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی طرف سے آذربائیجان کا شکریہ

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ارسین تاتار نے، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ سے متعلق بیانات اور تعاون پر  آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترک ایجنسی قبرص TAK کے مطابق تاتار نے جاری کردہ تحریری بیان میں صدر الہام علی ییف کا شکرہ ادا کیا اور کہا ہے کہ" ہم، واحد ملّت تین حکومتوں کے نقطہ نظر کے ساتھ آذربائیجان کے ساتھ اپنے قلبی اتحاد  اور باہمی تعلق میں بتدریج اضافے کے خواہش مند ہیں"۔

واضح رہے کہ صدر الہام علی ییف نے باکو میں منعقدہ  ترک ریاستوں کے اجلاس میں کہا تھا کہ اس اجلاس میں اور ترک حکومتوں کی باہمی سرگرمیوں میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے پرچم کا بھی لہرانا ہمارے لئے باعث مسرت ہو گا۔



متعللقہ خبریں