نائیجیریا: عدالت نے تینوبوکی انتخابی جیت کو قانونی قرار دے دیا

ائیجیریا میں 25 تا 26  فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات  جیتنے والے  بولا احمد تینوبو کی کامیابی کو عدالت نے منظوری دے دی  ہے

2034323
نائیجیریا: عدالت نے تینوبوکی انتخابی جیت کو قانونی قرار دے دیا

 نائیجیریا میں 25 تا 26  فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات  جیتنے والے  بولا احمد تینوبو کی کامیابی کو عدالت نے منظوری دے دی  ہے ۔

 دارالحکومت ابوجہ میں ایک عدالت نے حزب اختلاف کی سیاسی جماعت  پیپلز ریپبلکن پارٹی کے  صدارتی امیدوار عتیقو ابو بکر اور لیبر پارٹی کے امیدوار پیٹر اوبی کے اعتراضات کو رد کرتےہوئے تینوبو کو منتخب صدر قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ  نائیجیریا کے صدارتی انتخابات میں بر سر اقتدار پارٹی  کے امیدوار تینوبو کو 37 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالفین کو انتیس اور پچیس فیصد ووٹ ڈالے گئے جس پر انہوں نے  انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں