علی بونگو جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں: فوجی جنتا

بونگو کے عسکری جنتا  نے بتایا کہ  علی بونگو کی جسمانی حالت کے پیش نظر ہم نے انہیں آزاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر وہ چاہیں تو علاج کےلیے بیرون ملک بھی جا سکتے ہیں

2034218
علی بونگو جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں:  فوجی جنتا

 گابون میں  گزشتہ دنوں ہوئی فوجی بغاوت کے دوران نظر بند کیے گئے  معزول صدر علی بونگو کو  رہا کر دیا گیا ہے۔

 عسکری جنتا  نے بتایا کہ  علی بونگو کی جسمانی حالت کے پیش نظر ہم نے انہیں آزاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر وہ چاہیں تو علاج کےلیے بیرون ملک بھی جا سکتے ہیں۔

 وسطی  افریقی ممالک کی اقتصادی تنظیم  نے  بونگو کی رہائی کے لیے فوجی قابض اقتدار سے ملاقات کی تھی۔

 امکان ہے کہ علی بونگو سال 2018 میں فالج کا شکارہو گئے تھے جو کہ اب علاج کےلیے مراکش جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب مقامی پریس کی خبروں میں  بتایا گیا ہے کہ  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے وسطی افریقی امور  عبدہ اباری نے علی بونگو سے ملاقات کی تھی۔

 گابون میں صدر علی بونگو نے چھبیس اگست کے صدارتی انتخابات تیسری مرتبہ جیتے تھے مگر ووٹ ڈالنے کے آخری مراحل کے دوران پرتشدد واقعات رونما ہونے پرکرفیو نافذ کرتے  ہوئےانٹر نیٹ کی فراہمی بھی معطل کر دی تھی ۔

 تیس اگست کو ایک فوجی  جنتا نے  سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کرتے ہوئے ملکی انتظامیہ سنبھالنے  اور انتخابات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 بعد ازاں فوجی  جنتا کے صدر جنرل برائس اولی گوئی گیوما نے چار ستمبر کو  دستورساز عدالت کے سامنے عبوری  صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں