میکسیکو کے شہر ماتاموروس میں ہونے والی جھڑپ میں بحری پیادوں کے ہاتھوں  چار مبینہ مسلح افراد ہلاک

بحری پیادوں کی جانب سے اغوا کے ایک واقعے کی تحقیقات کے  لیے جاری آپریشن کے دوران جھڑپ ہوئی۔

2033219
میکسیکو کے شہر ماتاموروس میں ہونے والی جھڑپ میں بحری پیادوں کے ہاتھوں  چار مبینہ مسلح افراد ہلاک

امریکی  سرحدوں کے قریب میکسیکو کے شہر ماتاموروس میں ہونے والی جھڑپ میں بحری پیادوں کے ہاتھوں  چار مبینہ مسلح افراد ہلاک  ہو گئے۔

تامو لیپاس کمیونیکیشن آفس نے ایک بیان میں کہا  ہےکہ بحری پیادوں کی جانب سے اغوا کے ایک واقعے کی تحقیقات کے  لیے جاری آپریشن کے دوران جھڑپ ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تصادم میں مبینہ طور پر مسلح ہونے والے 4 افراد مارے گئے اور حکام نے اسلحہ اور واکی ٹاکی  اپنے قبضے میں لے لیا۔

میکسیکو کی بحریہ کی جانب سے دیے گئے بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بحریہ کے 4 اہلکار تنازع میں ملوث تھے تاہم واقعے کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دی گئیں۔

ماتا موروس میں متحدہ  امریکہ کے قونصل خانے کے ایک بیان میں، ملازمین کو "شہر میں   مسلح پر تشدد  واقعات کی بنا پر " مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے تک پناہ گاہوں  میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

بتایا جا رہا  ہے کہ ایگلز  کے علاوہ، ریاست تامولیپاس اور ماتاموروس میں منظم جرائم کے گروہ  سرگرم ہیں۔



متعللقہ خبریں