گیبون نے برّی، فضائی اور بحری سرحدیں کھول دیں

ہمارا مقصد قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا اور ہمسایہ ممالک اور دنیا بھر کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا ہے: الریک مینفومبی

2032322
گیبون نے برّی، فضائی اور بحری سرحدیں کھول دیں

گیبون میں فوجی انتظامیہ نے ملک کی برّی، فضائی اور بحری  حدود کو  کھول دیا ہے۔

گیبون منتقلی و اصلاح کمیٹی CTRI کے ترجمان الریک مینفومبی مینفومبی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری کردہ بیان میں برّی، فضائی  اور بحری حدود کے دوبارہ سے کھُلنے کے بارے میں معلومات  فراہم کی ہیں۔

مینفومبی نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا اور ہمسایہ ممالک اور دنیا بھر کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا ہے۔ مارشل لاء  سے تین دن بعد گیبون کی سرحدیں دوبارہ سے کھُل رہی ہیں۔

مینفومبی نے کہا ہے کہ گیبون بین الاقوامی عزائم کو پورا کرنے کے بارے میں پُر عزم ہے۔ گیبون میں داخلے و خروج کے خواہش مند مسافر اپنی سیاحتی دستاویزات پیش کرنے کی صورت میں سفر کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ گیبون میں 30 اگست کو فوجیوں کے ایک گروپ  نے قومی ٹیلی ویژن کی عمارت میں داخل ہو کر انتظامیہ پر قبضے کا اعلان کیا تھا۔

CTRI نامی فوجی انتظامیہ نے 26 اگست کو منعقدہ انتخابات  کی منسوخی کا، ملکی سرحدیں بند کرنے کا اور پاسداران جمہوریت  کے کمانڈر جنرل برائس اولیگ نگومبا  کو CTRI  کا سربراہ متعین کرنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں