کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو کی ہسپانوی کپمنیوں پر الزامات کی بھر مار

بولیوار کے شہر ال سالادو میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرو نے کہا کہ یہ لوگ تشدد کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام اس کی اجازت نہیں دیں گے

2031829
کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو کی ہسپانوی کپمنیوں پر الزامات کی بھر مار

کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے کہا کہ اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کا خواب دیکھنے والے دراصل  ہسپانوی تاجروں سے رقم وصول  کررہے ہیں۔

بولیوار کے شہر ال سالادو میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرو نے کہا کہ یہ لوگ تشدد کے نئے دور کا آغاز کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

پیٹر نے کہا کہ وہ لوگ ہیں جو ہماری حکومت کا تختہ الٹنے کا خواب دیکھتے ہیں وہ کچھ بڑے ہسپانوی تاجروں سے پیسے اکٹھے کرتے ہیں۔ وہ اسپین جا کر دیکھنا چاہتے ہیں کہ حکومت کیسے گرتی ہے۔انہوں نے ان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ  ایسا کرنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں کیونکہ اب نئے دور کا آغاز ہوشکا ہے۔  اس قسم کے واقعات  کولمبیا کی تاریخ میں پہلے ہی ہوچکے ہیں ، ہم ملک میں کیا ہونے والا ہے اس سے اچھی طرح باخبر ہیں۔

پیٹرو نے تاجروں کے ناموں کے بارے میں تفصیلات  بتانے سے گریز کیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ  حالیہ مہینوں میں، مختلف شعبوں اور مخالفین کی جانب سے ان کے خلاف "نرم بغاوت" کے منصوبے بنائے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں