گابون میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا،صدر نظر بند

فوجی افسران کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کو منسوخ کرتے ہوئے تمام سرحدوں کو تا حکم ثانی بند کر دیا ہے اور تمام ریاستی ادارے بھی ختم کر دئیے گئے ہیں

2030818
گابون میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا،صدر نظر بند

نائیجر کے بعد اب  گابون کی فوجی افسران نے صدر علی بونگو کے تیسرے صدارتی انتخاب جیتنے پر حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

آج صبح سرکاری ٹی وی چینل 24 پر آنے والے فوجی افسران کا کہنا تھا کہ وہ تمام حفاظتی اور دفاعی قوتوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

فوجی افسران کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کو منسوخ کرتے ہوئے تمام سرحدوں کو تا حکم ثانی بند کر دیا ہے اور تمام ریاستی ادارے بھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔

 اطلاع کے مطابق،ٹی وی پر فوج کے پیغام کے بعد دارالحکومت لیبریول میں فائرنگ کی آوازیں سنیں گئی۔

صدر علی بونگو کا خاندان  گابون پر 56 سال سے حکومت کر رہا ہے اور انہوں نے ہفتے کے روز ہونے والے صدارتی، پارلیمانی اور قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ایک بار پھر تیسری مدت کے لئے حکومت بنانے کے اعداد حاصل کر لئے تھے۔

دوسری جانب  باغی کمیٹی  نے ایک بیان  میں کہا ہے کہ صدر علی بونگو کو ان کے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

 یہ بھی بتایا گیا کہ بونگو کے صاحبزادوں میں سے ایک کو وطن سے غداری کی بنیاد پر گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں