سوڈان: خرطوم کے مرکز میں شدید دھماکہ

سریع الحرکت  فورس  نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بم دھماکے میں ہوائی اڈے پر اس کے ہتھیاروں کے گوداموں کو نشانہ نہیں بنایا گیا، بلکہ ایک قریبی پٹرول اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا

2029598
سوڈان: خرطوم کے مرکز میں شدید دھماکہ

 سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے مرکز میں ایک زبردست دھماکہ ہوا ہے ۔

 مقامی میڈیا کے مطابق ، سریع الحرکت  فورس  نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بم دھماکے میں ہوائی اڈے پر اس کے ہتھیاروں کے گوداموں کو نشانہ نہیں بنایا گیا، بلکہ ایک قریبی پٹرول  اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ایک ایندھن  گودام پر فضائی بمباری کا نتیجہ تھا جو  سریع الحرکت فورس  کے کے کنٹرول میں ہے۔

سوڈان میں فوج نے خرطوم کے مرکز میں اور ریپبلکن محل کے آس پاس کے علاقوں میں  سریع الحرکت کے ٹھکانوں پر بمباری کی جہاں آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔

 سریع الحرکت  قوتوں نے خرطوم میں اپنی پوزیشنوں سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ام درمان کے مرکز میں سوڈانی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ فوج کے جنگی طیاروں کی جانب سے  گز شتہ صبح  سریع الحرکت  قوت کے مقامات پر فضائی بمباری کی گئی جو کئی ہفتوں میں سب سے زیادہ شدید بمباری تھی۔

سوڈانی فوجی ذرائع نے  بتایا کہ خرطوم  ہوائی اڈے  پر ایندھن کے گودام میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، ذرائع نے نشاندہی کی کہ جلنے والا گودام  سریع الحرکت فورس  کے ہتھیاروں کے گودام سے متصل ہے۔

 اطلاع دی  گئی ہے کہ سوڈانی فوج نے خرطوم میں جنرل کمان اور صدارتی محل کے قریب سریع الحرکت فورس  کے ٹھکانوں پر بمباری  بھی کی۔

 یاد رہے کہ سوڈانی فوج خرطوم اور مغرب میں کوردوفان اور دارفور کے علاقوں میں  سریع الحرکت فورس سےلڑ رہی ہے جبکہ  ملک کے وسطی، شمالی اور مشرقی علاقوں میں خاموشی ہے اوریہاں پر فوج کا کنٹرول ہے



متعللقہ خبریں