ڈونلڈ ٹرمپ کی مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ تصویر

ریاست جارجیا میں 2020 کے انتخابی نتائج میں مداخلت کے الزام میں فرد جرم کے دائرہ کار کے تحت  اپنے آپ کو عدلیہ کے روبرو پیش کرنے والے  ٹرمپ کی  حرست  اور  گرفتاری کی فائل کے ساتھ  پہلی بار مجرمانہ ریکارڈ کی تصویر لی گئی ہے

2029077
ڈونلڈ ٹرمپ کی  مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ تصویر

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے انتخابی نتائج میں مداخلت کے مقدمے میں شرکت  کرتے ہوئے  تاریخ رقم کی ہے ،  وہ پہلے امریکی صدر ہیں جن کی مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ تصویر کھنچوائی گئی ہے۔

ریاست جارجیا میں 2020 کے انتخابی نتائج میں مداخلت کے الزام میں فرد جرم کے دائرہ کار کے تحت  اپنے آپ کو عدلیہ کے روبرو پیش کرنے والے  ٹرمپ کی  حرست  اور  گرفتاری کی فائل کے ساتھ  پہلی بار مجرمانہ ریکارڈ کی تصویر لی گئی ہے  اور اس طرح وہ  ملک کے پہلے صدر بن گئے ہیں جن   کی مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ تصویر کھینچی گئی ہے۔

فلٹن ڈسٹرکٹ جیل نے پریس  کو  ٹرمپ کی مجرمانہ تصویر شیئر کی  ہے۔ یہ تصویر  ان   کی  رہائی کے بعد جیل کی عمارت سے نکلے اور اپنے نجی طیارے میں سوار ہوتے ہوئے اتاری گئی ہے۔  تصویر میں، ٹرمپ، بڑے سنجیدہ  دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹرمپ، جنہوں نے پہلے اپنے خلاف تین الگ الگ مقدمات کے لیے حکام کے سامنے پیش کیا تھا  اس سے قبل  کبھی بھی  ان کی گرفتاری کی فائل  اور  مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ تصویر نہیں اتاری گئی ہے۔

اٹلانٹا، جارجیا میں، ٹرمپ پر نئے الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کے مطابق   ، 2020 کے صدارتی انتخابات میں انہوں نے  مداخلت کی کوشش کی تھی۔

فرد جرم میں ٹرمپ پر 13 جرائم کا الزام عائد کیا گیا  ہے ۔



متعللقہ خبریں