عالمی بینک نے یمن میں اپنا رابطہ دفتر دوبارہ سے کھول دیا

عدن میں رابطہ دفتر کا دوبارہ کھلنا 2015 کے بعد ایک  پہلا حقیقی قدم ہے

2028144
عالمی بینک نے یمن میں اپنا رابطہ دفتر دوبارہ سے کھول دیا

عالمی بینک نے یمن میں ایک رابطہ دفتر دوبارہ کھول دیا ہے، جہاں اس نے 2015 سے کام بند کر دیا تھا۔

یمنی خبر رساں ایجنسی صا کے مطابق عبوری دارالحکومت عدن میں رابطہ دفتر کھول دیا گیا ہے۔

عالمی بینک کی نمائندہ اور مقامی کوآرڈینیٹر ثمرہ  شیبانی سے ملاقات کرنے والے منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر وعید بازیب  کا کہنا ہے کہ عدن میں رابطہ دفتر کا دوبارہ کھلنا 2015 کے بعد ایک  پہلا حقیقی قدم ہے۔

بازیب نے اس بات پر زور دیا کہ عدن میں دفتر کے کھلنے اور کام کے آغاز کے ساتھ تعمیر نو اور اقتصادی بحالی کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر حکومت کو براہ راست مدد فراہم کی جائے گی۔

کوآرڈینیٹر شیبانی نے کہا کہ عالمی بینک یمنی عوام اور اداروں کی مدد جاری رکھے گا۔

2014 میں یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے دارالحکومت صنعا اور کئی شہروں پر قبضے کے بعد، عالمی بینک نے سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے مارچ 2015 میں ملک میں رابطہ دفتر کی سرگرمیاں ختم کر دی تھیں۔



متعللقہ خبریں