شمالی کوریا میں تین سال بعد بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

فلائٹ ٹریکنگ سائٹ Flightradar24 کے اعداد و شمار کے مطابق قومی فضائی کمپنی ایئر کوریو کی پرواز "JS151" جس نے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ سے اڑان بھری تھی، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں لینڈ کی ہے

2027576
شمالی کوریا  میں تین سال بعد بین الاقوامی پروازوں کی اجازت

شمالی کوریا نے  نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا شروع ہونے کے بعدسے  بند کی جانے والی اپنی سرحدوں کو تقریباً 3 سال بعد پہلی بار بیرون ملک مسافر طیاروں کے لیے کھول دیا ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ سائٹ Flightradar24 کے اعداد و شمار کے مطابق قومی فضائی کمپنی ایئر کوریو کی پرواز "JS151" جس نے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ سے اڑان بھری تھی، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں لینڈ کی ہے۔

یہ پرواز 2020 کے آغاز کے بعد  جب کووڈ-19 کی وبا نےدنیا کو  لپیٹ میں لے لیا تھا  شمالی کوریا سے پہلی بین الاقوامی مسافر پرواز  ہے۔

پیانگ یانگ انتظامیہ نے وبا کے پیش نظر اپنی سرحدیں بند کرتے ہوئے مسافر پروازیں معطل کر دی تھیں۔

شمالی کوریا نے حالیہ دنوں میں کووڈ-19 پھیلنے کی وجہ سے 3 سال سے برقرار اس بندش کو ختم  کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

چینی اور روسی حکام نے گزشتہ ماہ دارالحکومت پیانگ  یانگ میں فوجی تقریب میں شرکت کی تھی، جس سے وہ وبا شروع ہونے کے بعد سے ملک کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی وفود  ہیں۔

گزشتہ ہفتے، شمالی کوریا کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑی قازقستان میں منعقد ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ٹرین کے ذریعے اس ملک جانے کے لیے زمینی راستے سے بیجنگ روانہ ہوئے تھے۔

ایئر کوریو 25 اور 28 اگست کو پیانگ یانگ سے روس کے ولادی ووستوک کے لیے دو مسافر پروازوں کا منصوبہ بنا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں