آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی بحری جہاز کے حوالے سے ایرانی دعووں کی امریکہ کی جانب سے تردید

امریکی  محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ یومیہ  پریس کانفرنس میں ایجنڈے کا جائزہ لیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

2027673
آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی بحری جہاز کے حوالے سے ایرانی دعووں کی امریکہ کی جانب سے تردید

متحدہ امریکہ نے ان تصاویر کی تردید کی ہے جن میں  ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز کو حملہ آور بوٹ  کے ساتھ "جوابی حملہ کرنے کی کوشش"  کے مناظر کو جگہ دی گئی ہے۔

امریکی  محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ یومیہ  پریس کانفرنس میں ایجنڈے کا جائزہ لیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

ایران کی جانب سے شائع کردہ  مذکورہ مناظر کے حوالے سے سوال پر سنگھ نے بتایا کہ "ہاں میں نے یہ تصاویر دیکھی ہیں، لیکن یہ حقائق کی عکاسی نہیں کرتیں۔"

انہوں نے امریکی ہیلی کاپٹروں کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا کرنے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "ایسی خبریں کیونکر شائع ہوتی ہیں میں نہیں جانتی۔ اور نہ ہی اس کے ایک پراپیگنڈا  ہونے کا کہہ سکتی ہوں ، البتہ یہ ضرور بتا سکتی ہوں کہ یہ  درست اور حقیقت نہیں ہے۔"

صحافی کے سوال کہ  "تو  وہاں کوئی رکاوٹ نہیں؟" کے جواب میں سبرینا  سنگھ نے کہا، "نہیں، نہیں"۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ اربی نیوز نے اطلاع دی تھی  کہ 20 اگست کو ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علیرضا تنگسیری  نے 24 ویں سپریم اسمبلی کے اجلاس کے بعد 17 اگست کو امریکی ہیلی کاپٹر کیریئر پر حملے کی کوشش کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔

ان کا کہنا تھا، "جیسے ہی ہیلی کاپٹروں نے  آبنائے ہرمز میں امریکی ہیلی کاپٹر کیریئر سے ٹیک آف کیا تو  ذوالفقار بریگیڈ نے جہاز کو خبردار کیا اور پاسداران انقلاب کی گن بوٹس نے کارروائی کی۔ جس پر  ان کو ہیلی کاپٹرو ں کی ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔"

تصاویر میں ایرانی گن بردار بوٹس کے امریکی  بحری جہاز کے قریب آنے کے لمحات کی عکاسی ہوتی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں