برکینا فاسو اور مالی نے نائجر کو لڑاکا طیارے روانہ کر دیے

"مالی اور برکینا فاسو نے مشترکہ بیان میں اپنے وعدوں کو نائجر پر کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے جنگی طیارے  بھیج کر  ٹھوس کارروائی میں بدل دیا ہے۔"

2026639
برکینا فاسو اور مالی نے نائجر کو لڑاکا طیارے روانہ کر دیے

مالی اور برکینا فاسو نے مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری ایکو واس کی ممکنہ فوجی مداخلت کے خلاف جنگی طیارے نائجر بھیجے ہیں۔

نائجر کے سرکاری ٹیلی ویژن RTN پر نشر ہونے والی خبروں میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ مالی اور برکینا فاسو نائجر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں اور انہوں نے اس ملک میں جنگی طیارے تعینات کر رکھے ہیں۔

خبر کے مطابق "مالی اور برکینا فاسو نے مشترکہ بیان میں اپنے وعدوں کو نائجر پر کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے جنگی طیارے  بھیج کر  ٹھوس کارروائی میں بدل دیا ہے۔"

اس خبر کے پس منظر کی تصاویر میں  "سپر توکانو" قسم کے لڑاکا طیاروں    کو دیکھا  جا سکتا ہے۔

گھانا کے دارالحکومت اکرا میں ECOWAS ممالک کے چیفس آف اسٹاف کے اجلاس میں اعلان کیا گیا تھا کہ نائجر میں فوجی مداخلت کی تاریخ واضح ہے۔

ایکو واس نے اعلان کیا تھا کہ حکم ملتے ہی فوجی مداخلت کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن یہ معلومات شیئر نہیں کیں کہ یہ ممکنہ آپریشن کب شروع ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں